: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سعودی،28ستمبر(ایجنسی) سعودی عرب میں توانائی ، صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر خالد الفالح کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ہونے والا "اوپیک" کا اجلاس مشاورتی نوعیت کا ہوگا اور اس میں کسی نئے فیصلے کی توقع نہیں ہے۔
میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے الفالح نے بتایا کہ سعودی عرب نے ایران ، نائجیریا اور لیبیا کو یہ پیش کش کی ہے کہ
وہ اپنی پیداوار کو اس بلند ترین سطح پر برقرار رکھیں جہاں وہ کچھ عرصہ قبل پہنچی چکی ہے جب کہ دیگر ممالک اپنی پیداوار کو اتفاق رائے سے طے پانے والی سطح پر رکھیں گے۔
الفالح نے واضح کیا کہ آج بدھ کے روز ہونے والے مشاورتی اجلاس پر جون میں منعقدہ اوپیک کے اجلاس سے ہی اتفاق رائے ہو گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مشاورت کے بعد سامنے آنے والی تجاویز کو نومبر میں اوپیک کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔